0

ضلع ملاکنڈ میں یتیم بچوں کی اینول ہیلتھ سکریننگ کا افتتاح

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ نے رجسٹرڈ یتیم بچوں کیلئے اینول ہیلتھ سکریننگ کا اہتمام کیا اسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے تقریب کا افتتاح کیا ماہر ڈاکٹرزنے ڈھائی سو یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کا معائنہ کیا اور انھیں مفت ادویات فراہم کیں تقریب سے جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے سید بختیار معا نی سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان امجد علی شا ہ حاجی محمد اقبال الخدمت کے ضلعی صدر سہیل خٹک کے علاوہ مہمان خصو صی اے سی محب اللہ نے بھی خطاب کیاالخدمت کے ہیلتھ کوارڈنیٹر حاجی محمد یونس نے کہا کہ پشاور کے بعد الخدمت ملاکنڈ صوبے میں دوسرے نمبر پرسب سے زیادہ 253یتیم بچوں کی کفالت پر ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ڈاکٹرز ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں انھوں نے مفت میڈیسن کی فراہمی پر مختلف کمپنیوں اور سروسز پر سرحد میڈیکل سنٹر اور عادل کلنیکل لیباٹری کا شکر یہ کیا اس موقع پر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر پاغندہ ڈاکٹر خلود ڈاکٹر حماد ڈاکٹر ذاکر ڈاکٹر سراج خالد نسرین خیر طیبہ اور صحا فیوں خالداقبال محمد رسول رفیع اللہ صلاح الدین کو یادگاری شیلڈ ز دیں گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں