0

پبی، چیئرمین بی او جی اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر کا ہسپتال اور کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر نور الایمان اور ماہر کارڈیولوجسٹ و سماجی کارکن ڈاکٹر مختار نے ہسپتال کا دورہ کیاڈین نوشہرہ میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔  میڈیکل ڈائریکٹر اور ڈین  نے ڈاکٹر مختار کو ہسپتال اور کالج کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین بی او جی اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر مختار  نے ہسپتال اور کالج کے مختلف شعبہ جات کا مختصر دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین بی او جی  نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ڈاکٹر مختار نے ہسپتال اور کالج انتظامیہ کو مفید مشورے دئیے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں