0

عوام کی جان ومال عزت وابروحکومت کی وقت کی ذمہ داری ہے، مشتاق احمد خان

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر وسینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال عزت وابروحکومت کی وقت کی ذمہ داری ہے شہید محمدزادہ ذاتی دشمنی نہیں بلکہ اس قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر شہید ہواانکا مشن تھا منیشات اور دیگر جرائم کا خاتمہ اور اس موثر اواز کو خاموش کرنے کیلئے انکو شہید کیا گیا۔ حکومت امن وامان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ میں شہید محمدزادہ کے والد خانزادہ اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمال الدین، تحصیل امیر فضل وہاب، تحصیل نظامت کے امیدوار قاضی رشید احمد اور جاسم علی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔مشتاق احمدخان نے کہا کہ منشیات جیسے لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور اب تک ہونے والے قانون سازی محض صرف فائل تک محدود ہے۔ حکومت شہید محمدزادہ کیس کی صیح تحقیقات کریں اور اصل ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ ابھی تک اصل قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سینٹ کے فلور پر محمدزادہ شہید کے خون اور خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اواز اٹھائی ہے جس پر کاروائی کیلئے کمیٹی کو ہدایات جاری کردئے گئے ہیں شہید محمدزادہ کے مشن کواگے بڑھائی گی اور منیشات ودیگر جرائم کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائے گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہیدمحمدزادہ کے خاندان کی قانونی، مالی اور حکومتی اداروں میں ہرقسم کی مددکریگی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں