0

عوام کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا لگانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عوام کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا لگانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے ماہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے پاس درخواست جمع کروا دی۔ نیپرا سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 30 نومبر کو کرے گی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں فرنس آئل سے جو بجلی پیدا کی گئی اس کی لاگت 21 روپے فی یونٹ رہی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ہائیڈل سے 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 9.67 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 23.93 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہے۔ جوہری ایندھن سے 12.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی ہے۔ دیگر ذرائع کی نسبت جوہری ایندھن سے انتہائی سستی بجلی پیدا ہوئی ہے۔ درخواست پر نیپرا 30 نومبر کو سماعت کرے گا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں 29 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی۔ کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 2 دسمبر کو ہو گی۔ کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ 2 دسمبر جبکہ ملک کے دیگر شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ 30 نومبر کو ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں