0

ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے لین ڈسپلن کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے لائن ٹریفک بحال کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کیلئے تشہیری اور آگاہی مہم کے سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے خیبر روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو لین ڈسپلن کی پابندی کرنے‘ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت تیز رفتاری‘ اوور لوڈنگ اور ون ویلنگ سے گریز کرنے سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی اس موقع پر ڈی ایس پی ایجوکیشن اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت  نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک میں خلل نہیں پڑیگا جس سے شہری بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے اور اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریگا تو وہ نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا ہے بلکہ وہ ایک غیر ذمہ دار شہری بھی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں کیونکہ اکثر اوقات ایک ڈرائیور کی غلطی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس میں ایمولینسز بھی پھنس جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں