0

سوات میں انسدادِ خسرہ وروبیلا مہم کا جائزہ اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامدعلی خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدسلیم خان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ای پی آئی کوائرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈی ایس پی اکبر حیات، ریسکیو،محکمہ صحت سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم سے متعلق اعدادوشمار پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اب تک کی صورتحال پر ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے افسران کومہم کے دوران فیلڈ میں رہتے ہوئے مہم کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی سوات جنید خان نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع سوات سے خسرہ، روبیلا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ضلع بھر میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم جاری ہے جسمیں نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکے سے محروم نہ رہے۔ مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں