0

مالاکنڈ میں خواتین سپورٹس ٹورنانمنٹ کا آغاز

            تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم مالاکنڈ خواتین سپورٹس ٹورنانمنٹ  کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (زنانہ) ناہید انجم نے ٹورنامنٹ کا فتتاح کیا۔  افتتاحی تقریب کے موقع پر خواتین کھلاڑیوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے کہا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ضروری اور صحت کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور دیگر ہم نصابی سر گرمیوں سے انسان میں جذبہ اخوت، برداشت، وقت کی پابندی اور سپورٹس مین سپرٹ جیسے اوصاف پیدا ہوتی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں میں مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کم سے کم وقت میں زیادہ مقابلے منعقد کرانا ہیں تاکہ بچوں کا زیادہ وقت ضائع نہ ہوں۔  انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ اس سلسلے میں طالبات کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں۔  اس موقع پر  انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں