0

پبی، ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ,اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عمران خان, ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر برائے بلدیاتی انتخابات ضلع نوشہرہ علی عبد اللہ خالد, ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ آصف علی تمام ریٹرننگ افسران اور مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشہرہ نے تمام مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کہ الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی موئثر اور بلاتفریق نگرانی کریں جہاں خلاف ورزی رپورٹ ہو وہاں فورا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو مطلع کریں اور پینا فلیکسز اور بینرز کی خلاف ورزی کے بارے میں متعلقہ ٹی ایم اے کو آگاہ کریں تاکہ بروقت ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشہرہ نے تمام ریٹرننگ افسران کو پولنگ سکیمزکو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت تاکہ بروقت سیکیورٹی تعیناتی اور پولینگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن کا کاعمل بروقت مکمل کیا جاسکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں