0

ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں، منصوبوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے امانکوٹ کا مختصر دورہ کیا اور عوام سے ملاقات میں ان کے مسائل سنے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کو بااختیار کیا گیا ہے تاکہ ہر شہری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں وقت مقررہ پر پیشرفت کے ساتھ ساتھ معیار پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی اہمیت کے منصوبوں پر ناقص میٹیریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود بھی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈیک کا مذید کہنا تھا کہ جابجا جلسوں میں عوامی شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر یہ باور ہوچکا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ محمود کی قیادت میں ہی ملک حقیقی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ امانکوٹ سمیت حلقہ پی کے پانچ کے تمام ویلج کونسلوں میں سڑکوں،واٹر سپلائی سکیموں اور گلیوں کی پختگی سمیت دیگر عوامی مسائل کے خاتمے پر خطیر فنڈز خرچ کررہے ہیں اور عوام کو تمام جائز بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں معیار پر سمجھوتا نہ ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں