0

نوشہرہ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

 نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بل بورڈز اور بینرز پینافلیکس مٹیریل پر چھاپنے پر دفعہ 144کے تحت مکمل طورپر پابندی عائد کردی گئی۔ دفعہ 144 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے دوران امیدوار الیکشن مہم کی تشہیر کیلئے کوئی بھی اور کسی بھی قسم کی بل بورڈز اور بینرز پینافلیکس مٹیریل پر چھاپنے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق پرنٹرز/پبلشرز پر بھی ہوگا اور دفعہ 144 کے تحت ضلع نوشہرہ کی حدود کوئی بھی پرنٹرز/پبلشرز تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی  الیکشن مہم کی تشہیر کیلئے کوئی بھی اور کسی بھی قسم کی بل بورڈز اور بینرز پینافلیکس مٹیریل پر نہیں چھاپ سکیں گے۔پابندی کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کی جانب بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری شدہ ضابطہ اخلاق کی سیکشن 21اور سیکشن 24کے تحت بلدیاتی انتخابات کے دوران امیدوار الیکشن مہم کی تشہیر کیلئے کوئی بھی اور کسی بھی قسم کی بل بورڈز اور بینرز پینافلیکس مٹیریل پر چھاپ نہیں سکتے۔ پابندی کا اطلاق آج مورخہ 23نومبر 2021سے 23دسمبر 2021تک فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پبلشرز/پرنٹرز کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ متعلقہ پبلشرز/پرنٹرز کا سامان ضبط بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلعی پولیس سربراہ نوشہرہ,تمام اسسٹنٹ کمشنرز,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو فوری کاروائی کی ہدایت کردی ہے اور ضابطہ اخلاق کی سیکشن 21اور سیکشن 24کے تحت بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام بینرز اور بل بورڈز فورا گرانے کا حکم دیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں