0

کورونا پابندیوں کیخلاف نیدرز لینڈ میں تیسرے روز مظاہرے رہے

ایمسٹرڈیم (مانند نیوز ڈیسک) کورونا پابندیوں کے خلاف نیدرزلینڈ میں مسلسل تیسرے روز احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرزلینڈ میں 13 نومبر سے بعض کورونا پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی تھیں جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں ہوئیں، فورسز اب تک 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہیں۔ڈچ وزیر اعظم نے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں چند جاہل افراد تشدد کی ترویج کر رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں