0

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم، ضلع بٹگرام میں انسداد خسرہ و روبیلا مہم جاری

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم۔ضلع بٹگرام میں انسداد خسرہ و روبیلا مہم جاری ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع بھر میں سکولوں، حجروں اور دیگر مقامات پر 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کوانسداد خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع بٹگرام اشفاق خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں تاکہ ضلع بٹگرام سے خسرہ اور روبیلا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں