0

سوات تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق: تھانہ فتح پور پولیس کو اطلاع ملی کہ پیاء خوڑ میں ایک نعش پڑی ہے اطلاع کے خاطر ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان، ایس ایچ اپو تھانہ فتح پور روشن علی و دیگر پولیس نفری پیاء خوڑ پہنچ کر دیکھی تو واقعی ایک مرد نعش پانی میں پڑا تھا، نعش کو مقامی لوگوں اور پولیس کے مدد سے پانی سے نکال کر معلومات کرنے پر مقتول کا نام حسین ولد سلیمان ساکن اوگئی مانسہرہ حال قلعہ ڈھیری فتح پور معلوم ہوا۔مقتول کے سُسر کے مطابق حسین پر اُس کی بیٹی تقریبا 7/8سال قبل شادی ہوئی تھی جس سے اُس کے تین بچے ہیں۔کچھ دن قبل مذکورہ داماد اپنے سُسر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور سونے کے لئے گھر کے بیٹھک گئے، صبح نماز کے بعد سُسر جب اپنے داماد کو اُٹھانے کے لئے بیٹھک گئے تو مذکورہ حسین بیٹھک میں موجود نہ تھا جس کے گمشدگی رپورٹ تھانہ فتح پور میں درج کی گئی تھی۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی اپر سوات درویشن خا ن، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کو فوری طور پر وقوعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈی ایس پی سرکل خوازخیلہ نے ایس ایچ اُو تھانہ فتح روشن علی خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم /ملزمان کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے قتل میں ملوث ملزمان محمد اقبال ولد تعظیم خان، فضل احد ولد فضل ربی، فضل علی ولد فضل ربی، امداد حسین ولد نسیم خان ساکنان کارین پیا خوڑ فتح پور کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر کار اور آلہ قتل پستول، اور پتھر (جس سے مقتول پر پے در پے وار کیا تھا) برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ فتح پور میں مقدمہ علت 142جرم 302-15AA 201-34درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں