0

تورغر میں ڈپٹی کمشنر نے مختلف سکولوں میں طلباء کو مفت کتابیں تقسیم کیں

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد خان نے ہمراہ نیشنل بک فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ مختلف سکولوں میں طلباء کو مفت کتابیں تقسیم کیں. طلباء کے درمیان مفت کتابوں کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد نے ہائی سکول جدباء میں منعقد فنکشن میں شرکت کی اور طلباء کے ساتھ کتابوں کی افادیت، مطالعہ اور اہمیت پر دلچسپ گفتگو بھی کی. طلباء کے ساتھ ساتھ سکول کی لائبریری کے لئے بھی کتب دی گئیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جدباء صاحبزادہ سلیم بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر تورغر نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور انکے اس اقدام پر انہیں سراہا بھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں