0

تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی، دو رُکنی افغانی چور گروہ گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔دو رُکنی افغانی چور گروہ گرفتار۔18 لاکھ 30 ہزار کا مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد۔عنایت اللہ ساکن چارسدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملی خیل پایان میں میرے 400 پٹی شہد مکھیوں کی پھٹیاں رکھی تھی۔جس سے نامعلوم چور 61 عدد پھٹیاں مالیت 18 لاکھ 30 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک غافراللہ خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹا کرکے تفتیش شروع کر دی۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان حضرت شاہ ولد اول خان اور آغا خان ولد سلطان ساکنان افغانستان حال شنہ ونہ کمپ اکوڑہ خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی ویگن برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں