0

سوات محکمہ ایکسائز تھانہ سوات کی ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی

  سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات محکمہ ایکسائز تھانہ سوات کی ڈویژن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری باری مقدار میں منشیات برآمد۔ محکمہ ایکسائز پولیس ملاکنڈ ریجن کی خفیہ اطلاع پر ایک اور بڑی کامیاب کاروائی، خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران آئس ڈیلر و سمگلر لاکھوں روپے مالیت کی 1005 گرام آئس برآمد کر کے گرفتار، مقدمہ درج قریب احمد خان سرکل آفیسر ملاکنڈ ریجن کے زیر نگرانی شوکت خان SHO تھانہ ایکسائز سوات اور تاسیر خان  ایڈیشنل SHO  نے بمعہ کانسٹیبلان ظفر اقبال شبیر اور ارشاد ڈرائیور خفیہ اطلاع پر امان درہ روڈ شاہی بٹخیلہ پل چوکی کے قریب گاڑی نمبری LED 8755 کو روک کر تلاشی لینے پر 1005 گرام آئس برآمد کی،  ملزم کو موقع پر گرفتار کر کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات میں مقدمہ درج کر دیا گیا، *محکمہ ایکسائز تھانہ سوات ملاکنڈ ریجن کی خفیہ اطلاع پر ایک اورکامیاب کاروائی، خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران 477 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق قریب احمد سرکل آفیسر ملاکنڈ ریجن کے زیر نگرانی شوکت خان SHO تھانہ ایکسائز سوات اور تاسیر خان  ایڈیشنل SHO  نے بمعہ کانسٹیبلان عابد عالم، شبیر اور ظفر اقبال خفیہ اطلاع پر روڈ شاھی چکدرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب مخبر شدہ گاڑی نمبری LOX – 7 کو روک کر تلاشی لینے پر 477 گرام آئس برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا، مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات میں مقدمہ درج کر دیا گیا، *محکمہ ایکسائز تھانہ سوات ملاکنڈ ریجن کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران آئس فروش ڈیلر 107 گرام آئس سمیت گرفتار مقدمہ درج قریب احمدخان سرکل آفیسر ملاکنڈ ریجن کے زیر نگرانی شوکت خان SHO تھانہ ایکسائز سوات اور محمد علی سب انسپکٹر  نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کمرہ نمبر 107ہوٹل سوات ہلز واقع فضا گٹ منگورہ پر چھاپے کے دوران آئس فروش جہانگیر ولد پشم گل ساکن بونیر کو 107 گرام آئس برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز سوات میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں