0

ضلع ملاکنڈ کے پٹرول پمپس مالکان نے غیر معینہ مدت تک احتجاجا پمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) ضلع ملاکنڈ کے پٹرول پمپس مالکان نے آج25نومبر سے غیر معینہ مدت تک احتجاجا پمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کمیشن چھ فیصد کرنے تک ہڑتال جاری رکھے گی گذشتہ پچیس سال سے ڈھائی فیصد کمیشن پر دیا جارہا ہے حکومت کی وعدہ خلافی اور مسلسل خسارے کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ان خیا لات کا اظہارپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کے صدر حاجی نیک محمد جنرل سیکرٹری انجینئر محمد حیات خان اور نائب صدر عدنان خان نے پمپ مالکان کے احتجاجی مظاہرے اور بعد ازاں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ ٹینکرکرایہ سٹاف تنخواہ بجلی بل اور دیگر اخراجات میں کئی گنا اضا فہ ہوچکاہے جبکہ کروڑوں روپے کی انوسمنٹ کے باوجود مسلسل خسارے میں ہیں اوردوسری جانب رہی سہی کسر کہ مختلف محکمے لیبر انڈسٹری ٹی ایم اے این ایچ اے اور انتظامی افسران کے چھاپوں و جرمانوں نے پوری کردی ہے انھوں نے کہاکہ مرکزی وصوبائی قائدین کی ہدایت پر آج سے ضلع بھر کے پمپ بند رہیں گے صرف ایمبولینس اور 1122کی گاڑیوں کو پٹرول دیا جائے گا  جبکہ خلاف ورزی کر نے پرایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق پانچ لاکھ روپے جر مانہ ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں