0

نئے طلباء کو خوش آمدید تما م طلباء توجہ تعلیم پر مرکوز کریں وی سی رشید احمد

چکدرہ( نمائندہ مانند)وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ملاکنڈ پر وفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ طلباء تمام تر توجہ تعلیم پر مر کوز کریں۔فیکلٹی اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں سے ہی جامعہ تر قی میں اپنا بھر پور کر دار اداکریں گے۔طلبہ کو اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں یو نیورسٹی آف ملاکنڈ بھر پور کر دار اداکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز یو نیورسٹی آف ملاکنڈ کے زیر اہتمام نئے طلبہ کے لیے اور نٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ طلباء تما م تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں۔تاکہ وہ زمہ دار اور تعلیم یافتہ شہری کے طور پر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں۔شعبہ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے پر وفیسر ڈاکٹر گل زمین خان نے سمسٹر بائی لاز،ڈپٹی چیف پر اکٹر ڈاکٹر عزیز احمد نے طلبہ کو نظم وضبط کی پابندی،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز جمیل عباسی نے سٹوڈنٹس سوسائٹیزسرگرمیوں اور اہمیت بارے طلبہ کو بریفینگ دی اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز پر وفیسر ڈاکٹر مقصود الرحمن عشرت،پر وسٹ ڈاکٹر عطاء الرحمن،چیف پر اکٹر اعتبار خان بھی مو جود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں