0

جمرود، منتخب ہوکر علاقے کی پسماندگی دور کروں گا الحاج سید نواب آفریدی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تحریک اصلاحات پاکستان امیدوار چئیرمن شپ تحصیل جمرود الحاج سید نواب آفریدی،مرکزی رہنماووں محمد عرفان کھٹیا خیل،الحاج عابد افریدی،الحاج زبیر آفریدی،ترجمان حاجی فضل اکبر افریدی و دیگر درجنوں کارکنوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد قابل تحسین ہیں جہاں پر اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔امیدوار تحصیل چیئرمین شپ الحاج سید نواب آفریدی نے کہا کہ منتخب ہوکر علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔جمرود پریس کلب کے دورے کے موقع پر پریس کلب کے سینئر نائب صدر شاہد خان آفریدی اور ایگزیکٹو کونسل کے رکن امیر زادہ وصال آفریدی نے روایتی قلہ لونگی پہنائی الحاج سید نواب آفریدی نے محمد عرفان کھٹیا خیل،الحاج عابد آفریدی اور الحاج زبیر آفریدی کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔جمرود پریس کلب کے صدر ساجد علی کوکی خیل نے مہمانوں کو  پھولوں کا گلدستہ دے کرخوش آمدید کہا۔الحاج سید نواب آفریدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میں حصہ لے کر انتخابی مہم کے لیے حکمت عملی تیار رکھی ہے جہاں پر گھر گھر جاکر پارٹی اور ان کے مشن کا پیغام پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمرود عوام کا دیرینہ مسئلہ ریگی للمہ اراضی ہے ان پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ان کے مشران نے بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا ہم اپنی حق ریگی للمہ اراضی حاصل کرنے کے لیے کوکی خیل قبیلے کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکی خیل متاثرین کئی سالوں سے اپنے علاقوں سے دربدر ہے منتخب ہوکر ان کی باعزت واپسی کے لیے عملی اقدامات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جمرود،ملاگوری میں واقع اداروں میں اصلاحات لاکر ان کو سہولیات دے گے،ہسپتال،تعلیمی اداروں سمیت تمام اداروں کو سہولیات دے کر عوام کے آسانی کے لیے ادارے بنائے گے۔انہوں نے کہا کہ ملی مشر  نے قبائلی علاقوں میں اصلاحات لائے ان کے نقش قدم پر چل کر اداروں میں اصلاحات لائیں گے اور سنیٹر الحاج تاج محمد افریدی کے طرح  غریب عوام کے ساتھ تعاون و مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت پر قابو پالے گے اور پانی کے نئے منصوبے شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے اس لیے تمام قبائلی عوام باہر آکر ان انتخابات میں حصہ لے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں