0

ضلعی انتظامیہ نےسیریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور کھلے پیٹرول/ ڈیزل کی فروخت کے خلاف کاروائیاں

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سیریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور کھلے پیٹرول/ ڈیزل کی فروخت کے خلاف کاروائیاں جاری۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر  ایبٹ آباد امین الحسن کی گلیات اور ملحقہ علاقہ جات میں کھلے  پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر کاروائی۔ 60 لیٹر کھلا ڈیزل سرکاری تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اسکے علاوہ پرائس چیکنگ کیدوران ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر04 دکانداروں پر جرمانہ،  اور دیگر کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ پلاسٹک بیگز کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی اور دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے 15 کلو گرام سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط اور کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر نیگامی اڈا،بندکھوہ، مری روڈ اور شاہراہ ریشم کے گردونواح میں پھل سبزی، ہوٹلز اور بیکری شاپس  پر سرکاری نرخ نامہ کے حوالے سے چیکنگ کی گراں فروشی اور ناغہ والے دن گوشت  فروشی پر بھاری جرمانے عائد کیئے۔ اس کے علاوہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز، سیگرٹس اور غیرمعیاری مصنوعاتق ضبط کیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں