0

فضل حکیم خان کا شگئی میں ایکسائز دفتر کا دورہ،اورعوامی مسائل جاننے کے لئے کھلی کچہری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چئیرمین ضلعی ترقیاتی کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا کہ سرکاری آفیسرز فرائض سر انجام دیتے ہوئے غریب و امیر دونوں کے لئے ایک ہی پیمانہ رکھیں اور فرائض پورے ایمانداری سے  سر انجام دیں، عوامی خدمت کے لئے سرکاری دفاتر ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں اور بھرپور جذبے کے ساتھ مملکت خداداد کی خدمت ہونی چاہیے تاکہ ملک ترقی کی وہ منزلیں طے کرے جس کا ہم سب خواب دیکھتے بڑے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگئی میں ایکسائز دفتر کے دورے کے موقع پر کھلی کچہری سے خطاب میں کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے سرکاری دفاتر میں داخلہ سحل ہونا چاہئے اور سرکاری دفاتر میں عوامی امور کو عوامی امنگوں کے عین مطابق ڈھالا جانا چاہیے۔ چئیرمین ڈیڈیک کا مذید کہنا تھا کہ سرکاری آفیسرز و اہلکاروں کا رویہ عوام کا حکومت و سرکاری اداروں پر اعتماد بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایسے میں جب ایک عام شخص سرکاری دفتر کا چکر لگاتے لگاتے تھکنے لگتا ہے تو سسٹم پر سے اس کا اعتماد اٹھتا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گوڈ گورننس کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں بھی ریفارمز ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مستعدی سے کام کرتے ہوئے خود کو جدید رجحانات و تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا تاکہ عوامی مسائل ان کے دہلیز پر ہی حل کئے جاسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں