0

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوباڈی کا خصوصی اجلاس

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوباڈی کا خصوصی اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے علاوہ تمام ڈویژن کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش نے ایگزیکٹو باڈی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان‘ صوبائی وزیر خوراک‘ سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ باردانہ کے ریٹ فی الفور ختم کئے جائیں جس طرح پنجاب‘ سندھ میں باردانہ کے ریٹ نہیں لئے جا رہے ہیں خیبر پختونخوا فلور ملز انڈسٹری سے بھی نہیں لئے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے علاوہ تمام ڈویژنزکے چیئرمینوں نے اجلاس میں صوبائی حکومت سے کہا کہ آئے  روزبجلی کے نرخ بڑھنے کے باعث خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری بحران کا شکار ہوتی جارہی ہے جو تشویش کا باعث ہے اجلاس میں صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ ہماری فلور ملز انڈسٹری کو تالے لگانے سے بچایا جائے کیونکہ اگر فلور ملز انڈسٹری بند ہوگئی تو ہزاروں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں