0

دہ حق آواز صوابی کا مینئ میں اجلاس

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) دہ حق آواز صوابی کا مینئ میں اجلاس۔ضلع بھرکے دہ حق آواز کے رہنماؤں کی شرکت۔انتخابی مہم کے دوران مہنگائی اور واپڈا کے ظلم کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل تشکیل۔تفصیلات کے مطابق دہ حق آواز کااجلاس  ملک فضل آمان آف مینی کےحجرہ میں زیرصدارت احسان الحق بام خیلوی ہوا جسمیں تحصیل رزڑ کے معروف سیاسی وسیاسی رہنماؤں حاجی اسرار خان ۔اعجاز خان۔ظہورخان یوسفزئ۔تحصیل صوابی کے نثار خان۔سیدسلطان۔ہادف خان۔ملک قیصرخان۔شمس کڈی وال۔ملک گل رنگ۔ابن امین۔تحصیل ٹولی کےبلال سکندر۔حمادخان۔داؤد خان۔عبدا لجلال قمرال۔ملک فضل امان۔نجب خان اور دیگرنےشرکت کی۔اجلاس میں باہنی ۔مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن تک ضلع بھر اور خصوصا تحصیل صوابی کے یونین کونسل میں مہنگائی اور عوام پر واپڈا کی طرف سے بھاری جرمانوں اور اووربلنگ کے خلاف جلسے کئے جائینگے ۔بام خیل ۔باجا۔مرغز۔گوہاٹی ۔سلیم خان اور تحصیل رزڑ میں جلسوں کا باقاعدہ تاریخ وائزشیڈول فائینل کیا گیا۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے ترقیاتی فنڈز فریز کرنے اور اس فنڈز سےمہنگائی 50 فیصد کم کرنے کا مطالبہ کیاگیا نیز تربیلہ ڈیم کی رائلٹی سے بجلی صارفین کے لئے یونٹ کی قیمت 5روپے مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہواکہ15 دسمبر کو مہنگائی اور واپڈا کے خلاف اور دیگر عوامی مسائل کے حل کےلئےصوابی میں ایک بڑاجلسہ کر کے دھرنا دیا جائےگا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں