0

ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھلنے کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھول دیئے گئے  اور صورتِ حال معمول پر آ گئی۔سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی۔یادرہے کہ بدھ سے جاری پیٹرول بحران کے سبب شہریوں کو شدیدپریشانی کاسامنا رہا، کئی پیٹرول پمپس پر میلوں تک قطاریں لگ گئی تھیں جس پرشہریوں نے حکومت کوشدیدتنقید کانشانہ بنایاتھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں