0

پشاور پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 395 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران راہزنی، ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر395 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل،ا قدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 33 اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر12 عدد کلاشنکوف،137 عدد پستول،28عدد رائفل، 9عدد شارٹ گن،3 عدد کالاکوف،28ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ گرفتار ملزما ن میں منشیات کے دھندے میں ملوث 236 افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر25 کلو گرام سے زائد چرس،5 کلو گرام آئس، ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد ہیروئن، پانچ کلو گرام افیون اور سینکڑوں بوتل شراب بھی برآمدکرلی۔سی سی پی او عباس احسن نے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں