0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایات کے مطابق کھلے فیول کی فروخت پر پابندی  خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران کھلے فیول/ مٹی کے تیل اور مارکیٹ سے زائد نرخوں پر فروخت پر 03 دکانوں کو سیل کیا جن کے خلاف مجسٹریٹ کی کورٹ میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ایریا میں موجود کھلے فیول/ مٹی کے تیل کی دکانوں کی نشاندہی کریں تا کہ انکے خلاف کاروائی کو مزید بڑھایا جائے۔قبل ازین ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد جاری رکھتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدیاات پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے ایریا میں پرائس چیکنگ یقینی بنا رہے ہیں اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے ٹھنڈاچوہا مارکیٹس کے معائنے کے دوران 02 نان شاپس کو وزن میں کمی پر جرمانہ، 03 کریانہ سٹورز کو ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور02 قصابوں کو ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ، وارننگ جاری کی گئیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر بروقت مطلع کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائےضلعی کنٹرول روم: 09929310553

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں