0

بریکوٹ ہسپتال سٹاف کم ہونے کے باوجود تبادلوں کا انکشاف

بریکوٹ(ریاض احمدسے) بریکوٹ سول ہسپتال میں پیرا میڈیکس سٹاف کم ہونے کے باوجود تبادلوں کا انکشاف۔ہسپتال کی کارکردگی متاثر جبکہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔علاقے کے سماجی حلقوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او سوات فوری طور پر تبادلوں کا سلسلہ روک دیں جبکہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ سول ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ سول ہسپتال جو کہ تحصیل بریکوٹ کے علاوہ ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے یہاں پر مریضوں کا رش ہوتاہے اس کے علاوہ ضلع سوات کے گیٹ وے ہونے کی وجہ سے اس ہسپتال پر مختلف حادثوں میں زخمی ہونے والے مریضوں کا بھی بہت رش ہوتا ہے۔بریکوٹ ہسپتال کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈی ایچ او سوات نے پیر امیڈیکس سٹاف کم ہونے کے باوجود ایک اور اہلکار کا تبادلہ کرنے کے بعد پورا ہسپتال اب صرف 6پیرامیڈیکل اہلکاروں پر چل رہاہے۔سٹاف کے کمی کے باعث ایکسرے،لیبارٹری اور او ٹی کے علاوہ کورونا وائرس ویکسین کے علاوہ دیگر ہسپتال کے امور بری طرح متاثر ہیں۔اس حوالے سے بریکوٹ سول ہسپتال کے انچارج فخرعالم نے کہاکہ اس ہسپتال پر مریضوں کا حد سے زیادہ بوجھ ہے۔اس ہسپتال میں قانوناً 14پیرا میڈیکل سٹاف ہونا چاہیے مگر ہم اس وقت صرف 6میڈیکل سٹاف پر ہسپتال کے مختلف شعبے چلارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹر ز اور مریض دونوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں