0

ٹور ڈی وزیرستان نیشنل سائیکل ریس کا اہتمام

وانا (مانند نیوز ڈیسک) امن کا پیغام دینے کے لیے ایف سی ساؤتھ (KP) کے تعاون سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبر پختون خواہ ٹورازم اتھارٹی کی سرپرستی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پہلی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ٹور ڈی وزیرستان نیشنل سائیکل ریس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سائیکل ریس کا مقصد وزیرستان کے حوالے سے وزیرستان کی خوبصورتی، امن و آمان اور حسین مناظر کو فروغ دینا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سائیکلنگ ریس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات لیفٹیننٹ عاطف شھید پارک میں ہوئیں، جسکے بعد باقاعدہ طور پر کمشنر ڈیرہ نے ربن کاٹ کر سائیکل ریس کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے والے اور نیشنل چمپین سمیت تقریبا 25 سائیکلسٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں سائیکلسٹس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک تک تقریبا 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جسکا اختتامی پوائینٹ کیپٹن سیکندر شھید کیمپ ٹانک تھا۔ ٹانک پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام بیگ، کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ لیفٹیننٹ کرنل شیر عالم خان، ڈی سی ٹانک کبیر خان آفریدی، سپورٹس آفیسر آصف نواز گنڈہ پور،ملک پتو بیٹنی سمیت معززین علاقہ نے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔ مہمان سائیکلسٹ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر انہیں خوش امدید کہا گیا۔ اسکے بعد پہلے مرحلے کی ریس جیتنے والے کراچی سے تعلق رکھنے والے نیشنل ونر علی الیاس کو ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی نے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا۔ رات ایف سی لائن ٹانک میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور 25 سندھ کی طرف سے مہمان سائیکلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں محفل موسیقی اور سٹیج ڈرامے کا اہتمام کیا گیاتھا، جسکے بعد صبح سائیکلسٹ ریس کے اگلے مرحلے کے لیے جہاز گراؤنڈ ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے لیے روانہ ہوگئے، ٹور ڈی وزیرستان ریس کا دوسرا مرحلہ ٹانک سے گومل ڈیم تک ہے جسکے بعد تیسرا مرحلہ وانا پر اختتام پزیر ہوگا، اور کل سائیکلسٹ وانا جنوبی وزیرستان پہنچیں گے، جہاں سپورٹس کمپلیکس میں سائکلسٹوں کے استقبال کیلئے تقریبات کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں