0

سوات میں پبلک ہیلتھ ویلفیئرایسوایشن اور کلرکس ایسوسی ایشن کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات ملک کے دیگر شہروں کی طرح سوات مینگورہ میں پبلک ہیلتھ ویلفیئر ایسوایشن اور سوات کلرکس ایسوسی ایشن کا مہنگائی کے خلاف احتجاج مظاہرہ،حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرہ،مظاہرہ کی قیادت آل سوات کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان، جنرل سیکرٹری سبحان اللہ قانون مشیر پبلک ہیلتھ ملازمین فضل سبحان اور پبلک ہیلتھ ملازمین کے دیگر امیدوار کر رہے تھے۔ مظاہرین پبلک ہیلتھ آفس سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ ٓاپریٹر پوسٹوں کا خاتمہ نا منظور ہے۔ پبلک ہیلتھ ملازمین کو دیگر اداروں کے ملازمین کی طرح سکیل دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں ملازمین نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کئے۔ مینگورہ میں بھی آل گورنمنٹ ایمپلائیز گزشتہ گرینڈ الاؤنس خیبر پختونخوا کے نگرانی میں پبلک ہیلتھ ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن آل سوات کلرکس ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے قیادت آل سوات کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان،جنرل سیکرٹری سبحان اللہ،چئیرمین عبداللہ خان، احسان اللہ خان امیرزمان خان تحصیل بحرین کے صدر محمد احسان کبل کے ضیاء الحق،ضیاء اللہ خان،شہاب جہانگیرخان،قلندر خان،اختر منیر خان،تحصیل مٹہ رحمت علی خان اور فضل سبحان خان کے علاوہ دیگر درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی۔مظاہرین پبلک ہیلتھ ٓافس سیدوشریف سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے۔مظاہرین نیراستے میں شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔مظاہرین نے اس دوران حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے مہنگائی کے خاتمے،پبلک ہیلتھ ملازمین کے سکیل کو دیگر محکموں کے برابر لانے،ا ٓپریٹر پوسٹوں کی بحالی 25 فیصد ڈسپریٹی الاونس دینے اور مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ تمام ملازمین کو 20 فیصد ڈسپریٹی الاونس دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر محکموں کے ملازمین کے سکیل پبلک ہیلتھ ملازمین کے سکیل سے زیادہ ہے۔ اس لئے ان ملازمین کے سکیل کوبھی دوسرے محکموں کے ملازمین کے برابر لایاجائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں