0

شیخوپورہ، دھند کے باعث 30 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ (مانند نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں موٹروے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث شیخوپورہ میں 3 مقامات پر 30گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث  20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخوپورہ موٹروے ایم ٹو پر صبح ہی شدید دھند چھاگئی، جس سے لاہور تا شیخوپورہ سیکشن میں 3 مقامات کالاشاہ کاکو، خان پور اور قلعہ ستار شاہ کے قریب30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ جبکہ 10افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل مریدکے منتقل کر دیا۔ حادثے کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں