0

لیویز ہیڈ کوارٹر ملاکنڈ میں پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان کی زیرصدار ت منگل کے روز لیویز ہیڈکوارٹر ملاکنڈ میں پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور الحق، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ و دیگر انتظامی آفیسران کے علاوہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے کارگردگی اور آئندہ ماہ10 دسمبرسے شروع ہونے والے مہم کو مزید موثر بنانے کے اموراور متعدد تجاویز کو زیر بحث لایاگیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں پولیو ٹیموں کے ذریعے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مقررہ اہداف اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع ملاکنڈ میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں گے تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں پولیو سے محفوظ ہوسکیں اور اپاہج ہونے سے محفوظ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انتظامیہ، محکمہ صحت، تعلیمی ادارے، والدین،سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اس قومی مقصد میں مکمل طورپر کامیاب ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو خصوصی طورپر ہدایات جاری کیں کہ وہ آئندہ آنیوالے پولیو مہم میں محکمہ صحت کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مذکورہ مہم میں اپنے اہداف کودرست انداز میں حاصل کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں