0

تجاوزات آپریشن، ٹریفک جام، بائی پاس عدم تعمیر پر ادینزئی کھلی کچہری میں گرم بحث

ادینزئی(نمائندہ مانند)چکدرہ میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی احکامات پر کھلی کچہری۔عوام نے مسائل کے انبار لگادئیے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی عباس آفریدی کے زیرصدارت کھلی کچہری منعقد ہوا،عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجان بخت سید، تحصیلدار محمد یونس، ٹی ایم او رضوان اللہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حماد،ایس ڈی او محکمہ تعلیم رضاء شاہ،اے ایس ڈی او محمد نعیم سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی،کھلی کچہری میں عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی، امتیاز خان ایڈوکیٹ، ادینزئی قومی موومنٹ کے چئیرمین خواجہ فیض النعیم ، بہادر زیب ، شاہد خان ،دوست دارخان، عبدالطیف باچا،وقارالملک تاجک، منظورعلی، بخت نسیم، احسان باڈوانی، خالد خان،محمد نثار خان بابو،نوررحمان سمیت دیگر نے انتظامیہ کی جانب سے تاجران پر بھاری جرمانے عائد کرنے، لیویز اہلکاروں کی بلاجواز مداخلت، نادارا آفس چکدرہ میں شہریوں کو درپیش
مشکلات،بازاروں میں سرکاری نرخناموں پرعملدرآمد نہ ہونے، ڈی آرسی کمیٹی میں من پسند افراد کو لیکر نوازنے، تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹریفک جام، بائی پاس روڈ کی عدم تعمیر ، ہسپتالوں میں باﺅلے کتوں کی ویکسین کی عدم دستیابی، کرش پلانٹس کی بندش کے سے کاروباری افراد کو مشکلات، اوچ لوئر دیر میں صفائی کی ناقص صورتحال، چکدرہ سے گرلز کالج کی گل آباد منتقلی کے وجہ سے مقامی طالبات کو مشکلات،بائی پاس روڈ کے لیے زمین دینے والے مالکان کو معاوضہ کی عدم فراہمی سمیت دیگر مسائل کی پیش کردئیے۔اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی محمد عباس خان ا
آفریدی نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور نوٹ کردئیے اور بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کردئیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں