0

جعلی خبریں مسائل اور چیلنجز پر ملاکنڈ یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد

چکدرہ( نمائندہ مانند)ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن کے زیراہتمام “جعلی خبریں مسائل اور چیلنجز”کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد۔طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن کے زیراہتمام” جعلی خبریں مسائل اور چیلنجز”کے موضوع پر ایک روز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹررشید آحمد تھے۔ورکشاپ میں سینئر صحافی دی نیوز انٹرنیشنل یوسف علی نے طلبہ کو جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے اور سچے خبروں کی تلاش اور حصول کے ہنر سے اراستہ کرتے ہوئے تفصیل سے موضوع کی وضاحت کی۔طلبہ سے کہا کہ
جعلی خبروں کو پھیلانے میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔جعلی خبریں صحافیوں کے لیے ایک بڑا چیلینج ہے۔ریسرچ اور معلومات تک رسائی کے زریعے فیک نیوز کا خاتمہ ممکن ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹررشید احمد نے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کومبارک دیتے ہوئے اس قسم کی سرگرمی کو سراہا۔اس موقع پر چئیرمین جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن فداللہ،پروفیسر جان محمد،پروفیسر شاکر اللہ،پروفیسر امتیاز،پروفیسرسجاد اور پروفیسر عثمان صاحب سمیت جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں