0

جمرودکے جید علماء نے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے حمایت کا اعلان کردیا

جمرود (مانند نیوز ڈسیک) اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمرود کے مختلف مدارس کے جید علماء نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدواران کو ووٹ دینگے جبکہ تحصیل چیئرمین کے لیے جے یو آئی کے امیدوار مولانا سعید خان آفریدی کو ووٹ دینے اور مکمل حمایت کا اعلان کردیا جبکہ عوام سے بھی ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔جید علماء مفتی سمید گل،مولانا ضیاء اللہ،مفتی احسان اللہ،مولانا امیر جان،مولانا محمد سعد،مفتی ضیاء الرحمان،مفتی اقبال و دیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک عالمگیر تحریک ہے جنہوں نے جنگ آزادی میں متحرک کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیتِ علمائے اسلام نے تحصیل جمرود کے تمام یونین کونسل پر امیدوران اُتاریں ہے جبکہ تحصیل چیئر مین کے امیدوار مولانا سعید آفریدی ہے جو عالم و با کردار ہے ان کو ووٹ دینا شرعی جائز ہے۔ووٹ شہادت،وکالت اور امانت ہے ان کو درست طریقے استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمرود میں کلین سویپ کرکے مولانا فضل الرحمان کو تحفے میں دے گے۔پریس کانفرنس سے تحصیل چیئرمین کے امیدوار مولانا سعید خان آفریدی نے کہا کہ منتخب ہوکر علاقے کی پسماندگی دور کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اجتماعی طور پر کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں