0

ٹورڈی وزیرستان کمشنر سائکلنگ ریس کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج وانا سپورٹس کمپلیکس پر اختمام پذیر

وانا (مانند نیوز ڈیسک) ٹورڈی وزیرستان کمشنر سائکلنگ ریس کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج وانا سپورٹس کمپلیکس پراختمام پذیر ہوگیا، ٹور ڈی وزیرستان میں ملک بھر سے سات سائیکلسٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹور ڈی وزیرستان کمشنر سائیکلسٹ مقابلے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے علی الیاس نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سائکل ریسنگ جیت کراپنے نام کرلی، اور پچھلے دو سال سے اپنے اعزاز کو برقرار رکھا،جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ عبدالواحد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، خیبر پشتونخواہ گرین کی سائیکلسٹ ٹیم رنراپ اورچیمپیین بلوچستان وینر ٹیم کی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، جنوبی وزیرستان وانا پہنچنے پر وانا کے لوگوں نے سائیکلسٹ کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا،تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عامر لطیف تھے،جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک،ڈی پی اوجنوبی وزیرستان خان زیب مہمند،وینگ کمانڈر 25سندھ شیرعالم، نصر صدر پاکستان بائک اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے علاوہ قبائلی عمائدین اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑ تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مختلف سکولوں سے بچوں کو لایا گیا تھا، پروگرام کو رنگارنگ بنانے کیلئے سکول کے بچوں نے ہوا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے، اس کے علاوہ بچوں نے بہترین پی ٹی شو پیش کی،جس کیلئے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے 50 ہزار نقدانعام کا اعلان کیا،تقریب میں خوبصورت گھوڑا رقص بھی پیش کی گئی، تقریب کے اختتام پر کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان اور ڈی سی جنوبی وزیرستان نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، دوسری جانب آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے بھیجے گئے خصوصی تحائف بھی دیئے گئے، کمشنر ڈیرہ نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا،کہ ٹور ڈی کمشنر وزیرستان کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور بیرون ممالک کو وزیرستان کا سافٹ امیج دیکھاناہے۔ انہوں نے کہاکہ سائیکلسٹ کی یہ ریلی ہرسال منعقد کی جائے گی، اس سال صرف سات ٹیموں نے ریلی میں حصہ لیا،اگلی بار اس سے زیادہ ٹیموں کو مدعو کریں گے، انہوں نے جیتنے اور ہارنے والے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں