0

اسلام آباد میں ایک دن میں ڈکیتی اغواء چوری قتل قبضہ عصمت دری اور فراڈ کی 20 وارداتیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)شہر اقتدار میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اغواء چوری قتل قبضہ عصمت دری اور فراڈ کی 20 وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی 14 مختلف وارداتوں میں شہری 3کاروں، دو موٹر سائیکلوں، زیورات،لاکھوں نقدی،موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، یاسر اسحاق نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے میرے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات ، ڈالر کل مالیتی 95لاکھ روپے چھین لئے، عالم زیب نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے میرے سٹور میں داخل ہو کر نقدی، موبائل کارڈز کل مالیتی ایک لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، ریاض احمد نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، فون کل مالیتی 20لاکھ روپے چوری کر لئے، تصور حسین نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت میرے سٹور کے تالے توڑ کر متفرق سامان مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری کر لیا، محمد زبیر نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری ہنڈا سوک کار ایل ای اے 634پارکنگ سے چوری کر لی، محمد ایاز نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کرولا کار ایل زیڈ 1105 پارکنگ سے چوری کر لی، محمد علی نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کرولا کار ایل ای ایف 9598 گھر کے باہر سے چوری کر لی، عبد الصبور نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل ایل ای کیو 3798 پارکنگ سے چوری کر لیا، اسفند یار نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل ایف ای 1838 پارکنگ سے چوری کر لیا، محمد جاوید نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ شجاع مسیح نے میری ایف ایکس کار کے رم ٹائروغیرہ کل مالیتی تیس ہزار روپے چوری کر لئے، شہزاد احمد نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی، زیورات، کاغذات کل مالیتی 60لاکھ روپےچوری کر لئے، ملیحہ نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ عبد العزیز نے سٹور میں شاپنگ کے دوران میرے دو عدد موبائل فون مالیتی تیس ہزار روپے چوری کر لئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں