0

سوات، بحرین میں پل سے موٹر کار دریائے سوات میں جا گری، ایک شخص زخمی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مختلف واقعات میں تین افراد زخمی تحصیل بحرین کے علاقے آئین میں پل سے موٹر کار نیچے دریائے سوات میں جا گری ایک شخص شدید زخمی کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مدین منتقل کر دیاجبکہ تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال کے مقام پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان ایکسیڈنٹ کی وجہ سے دو افراد زخمی کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو  ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں