0

سخاکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈمیں مڈل سکولز ٹورنامنٹ کاآغاز ہوگیا۔ڈپٹی ڈی اومحکمہ تعلیم ملاکنڈ ہدایت اللہ سخاکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر گیمز جنرل سیکرٹری رسول محمد، گراونڈانچارج دلرام خان اور عصمت اللہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی او ہدایت اللہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے تشکیل میں کھیل کود کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں کھیل کود ایک صحت مندانہ مشغلہ ہے اور ورزش تمام بیماریوں کاعلاج ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹ مین سپرٹ کامظاہرہ کریں اور ایک اچھے کھلاڑی ہونے کاثبوت دیں ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں