0

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سے صدر آصف اعوان کی اہم ملاقات

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان سے صدر آصف اعوان کی اہم ملاقات ڈیری سیکٹر کیلئے بہترین خدمات پر صوبائی وزیر کو خراج تحسین اور مبارک باد ۔ملاقات میں DG لائیو سٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان DG فشریز خسرو کلیم بھی موجود تھے آصف اعوان نے فارمرز کے لئے صوبائی حکومت سے مزید مطالبات کر دیئے ترقیاتی فنڈز اور بلا سود قرضے اور ہر قسم کی ویکسین فری کیجائیں تاکہ ڈیری سیکٹر صنعت کا درجہ حاصل کر سکے اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے دیگر ادارے بھی ڈیری سیکٹر کی بہتری کیلئے اقدامات کریں تاکہ خیبر پختون خواہ میں دودھ اور گوشت کی قلت ختم ہو سکے اور ہم خود کفیل بن سکیں آصف اعوان نے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں بزنس مین حضرات آگے آئیں اور سیکٹر کو جوائن کرئیں ایسوسی ایشن سپورٹ کرے گی اور سیکٹر مضبوط ہوگا آصف اعوان نے USAID اور دیگر NGOs سے بھی مطالبہ کیا کے موجودہ دور میں ڈیری سیکٹر کیلئے بہترین پراجیکٹ شروع کریں تاکہ فارمرز خوشحال ہو سکیں ایسوسی ایشن ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں