0

نوشہرہ، نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے موٹرسائیکلوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔08 کلوگرام چرس اور 490 گرام آئس برآمد۔03 ملزمان گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔شاد علی خان SHO پبی نے بمعہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم  تاروجبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔کالے شیشوں والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جارہی تھی۔دو موٹرسائیکلوں کو شک کی بناء پر روکا گیا۔موٹرسائیکلوں کی تلاشی لینے پر سیٹ کے نیچے اور سائیڈ کے ڈھکنوں سے08 کلوگرام چرس اور 490 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔03 ملزمان دانش ولد سید جلال ساکن باڑہ،خالدولد حکمت ساکن باڑہ حال مہاجر بازار اور عصمت ولد لاہور ساکن اورکزئی ایجنسی حال مہاجر بازار کوگرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو تھانہ پبی منتقل کرکے منشیات سمگل کرنے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں