0

صحت خدمات کے لئے خواتین کا کردار نہایت اہم ہے، چیئرمین ڈیڈیک سوات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے جس سے اضلاع میں نہ صرف صحت سہولیات بہتر ہوئی ہیں بلکہ صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی بھرپور خدمت کا موقع ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے بااختیار بنایا گیا ہے کہ وہ بہترین طبی ماہرین سے اور بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض آباد روڈ میں نجی ڈینٹل کلینک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ گران، میاں گل شہریار عامر زیب، پرنسپل میڈیکل کالج اسرارالحق، پی ٹی آئی شانگلہ کے صدر وقار احمد خان اور دیگر علاقہ عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پرچیئر مین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز کا پرائیویٹ طبی سہولیات اور خدمات فراہم کرنا ہم سب خصوصاً خواتین کے لئے نہایت ہی خوش آئند ہے۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات ضلع میں ترقی کی روایت جسکی داغ بیل ولی سوات نے رکھی آج اس کی تجدید ہورہی ہے اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا صحت اور ڈینٹل کئیر کے شعبے میں بھرپور اقدامات کے تحت ڈینٹل کالج کے ساتھ ہسپتالوں میں بھی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آج کا سوات ایک پر امن اور ترقی یافتہ سوات ہے، اور سوات کی شان کو پورے وقار کے ساتھ دوبارہ بحال کیا گیا ہے، ترقی کے اس سفر میں ہماری بہنیں بھی بھرپور خدمات انجام دے رہی ہیں اور ایک خاتون کی جانب سے ڈینٹل خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس امر کا ثبوت ہے کہ خواتین خدمات کے شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ایک بار پھر پرعزم ہیں اور انہیں بہتر ماحول مہیا کردیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں