0

تھانہ میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ سے لوگو ں کو شدید مشکلات

            تھانہ (مانند نیوز ڈیسک)  تھانہ میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  لوگ بجلی کے لوڈ شیڈنگ سے تنگ تھے اوپر سے گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کرکے رہی سہی کسر پور کردی گئی۔ علاقے کے لوگوں نے اس امر پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہا ر کیا کہ تھانہ میں رات 10  بجے کے بعد  نماز فجر تک گیس  کی لوڈ شیڈنگ انہتائی زیادتی ہے۔ عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ اب لوگ گیس کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ اس کے بغیر گزارہ ہی مشکل ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس سے صرف کھانا اور چائے نہیں  بلکہ دیگر ضروریات ابھی پوری جاتی ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے فوری طور پر گیس لوڈنگ ختم کرنے اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں