0

تھاہ پبی پولیس نے رقم کے تنازعہ پر جوان بیٹے کو قتل کر نے والے ملزم کو گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھا ہ پبی پولیس  ے رقم کے تنازعہ پر جوا ن بیٹے کو قتل کر ے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا اعتراف جرم۔ 28-11-2021کو واجد ساکن ڈاگئی  نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے 25 سالہ بھتیجے فرحا ن کو اُس کے والد  نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔DSP پبی روشن  زیب خان  شاد علی SHO پبی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔شاد علی خان نے مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔چند دنوں کی مسلسل محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم امتیاز ولد عبدالغفار ساکن ڈاگئی جدید کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران  ملزم  نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ رقم کے تنازعہ پر اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں