0

جمرودبیسے کی زمین سارے کھٹیاخیل کی ملکیت ہے کسی کو خریدنے بیچنے نہیں دینگے۔ملک بسم اللہ خان

جمرود (مانند دنیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بسم اللہ خان، ملک سرداراعظم،ملک حاجی سلیم، افراسیاب سمیت دیگر کھٹیاخیل مشران نے کہا ہے کہ شاہ کس بیسے زمین ساری کھٹیا خیل کی ملکیت ہے جبکہ اس میں تمام کھٹیاخیل کی ہر فرد، ہر بیوہ، یتیم اور معذور حصہ دار ہیں اسلئے کسی لینڈ مافیا کو کسی بھی صورت اسکو بیچنے یا خریدنے کی اجازت نہیں دینگے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو سیکشن فور پر جلد از جلد عملدرآمد کرنا چاہئے تاکہ ہر فرد کو انکا حصہ مل سکے اور لینڈ مافیا کو زمین بیچنے یا خریدنے کی نوبت نہ آئے۔انھوں نے زمین بیچنے اور خریدنے والے لینڈ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ زمین کو بیچنے یا خریدنے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ کھٹیاخیل کے سرکردہ اور معلوم مشران ہے لہذا شاہ کس میں کسی بھی قسم بات چیت کے لئے انکے ساتھ رابطہ کریں اور انکے ساتھ معاملات طے کریں،انہوں نے کہاکہ فرد واحد کے ساتھ یا پرائیویٹ لوگوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کھٹیاخیل قوم کے زمین کی سودہ بازی کرے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی کچھ مافیا نے کھٹیاخیل قوم کی مشترکہ زمین کا معاوضہ ہڑپ کیا ہے جنکے ساتھ عدالت میں کیس زیر التواء ہے جبکہ اب ایک بار پھر اس طرح کا غیر قانونی اقدام اٹھایا جارہا ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔حکومتی ادارے و دیگر پرائیویٹ اداروں کو اس پریس کانفرنس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ کھٹیاخیل قوم کے سرکردہ مشران کے علاوہ کسی آور کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاملہ و سودہ بازی ناقابل قبول ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں