0

سوات کبل کےعوام سڑکوں پرنکل آئے

کبل (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل کبل کے علاقہ اشاڑے کے متعدد علاقوں کے عوام تباہ حال سڑک تعمیر کرنے اور دیگر سہولیات فراہمی کیلئے سڑک پر احتجاج کرنے نکل آئے،یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے یہ علاقے ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز ہوکر چلے آرہے ہیں جبکہ مخصوص علاقوں کو کام کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت وفاقی وزیرِ مراد سعید اور ایم پی اے وقار خان نظر انداز علاقوں پر توجہ دیں تاکہ ان علاقوں کی پسماندگی ختم ہوں بصورتِ دیگر ان علاقوں کی پولنگ سٹیشن اشاڑے سے الگ کرنے کے لئے مہم چلائیں گے تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے یونین کونسل شاہ ڈھیرئی اشاڑے کے مختلف علاقوں ٹانگء،آوارہ،بیانہ،کوٹیاوڑ،بیانوں،بیلہ خوڑ،سرہ جء،ڈھڈہ، آزادے اور خان سیرء،کے سینکڑوں افراد علاقے کے تباہ حال سڑک،بجلی کے عدم فراہمی اور دیگر سہولیات کے عدم فراہمی کے خلاف علاقاء مشران کے قیادت میں احتجاج کیلئے سڑک پر نکل آئیں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے افراد میں سلیمان،بہترین خان،عمراعلی خان،وزیر،انورعلی،جھان باچا،قادرے حاجی،شاہ زمین،محمد ممبر،روان خان اور کیعلاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد شریکِ تھے مقررین نے کہا کہ اشاڑے کے مزکورہ علاقے موجودہ آور سابقہ حکومتوں میں ترقی سے مکمل محروم ہیں جبکہ مین اشاڑے گاؤں کے نام پر کء ترقیاتی منصوبے ہو چکے ہیں آور باقاعدہ منظوری دی گء ہیں جبکہ ہمارے علاقے کو ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل ہوگی وہ بجلی،سڑک،سکولوں،بی ایچ یوز،ہسپتال،اور دیگر انسانی ضروریات سے مکمل محروم ہیں جو یہاں کے عوام سے سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ اشاڑے کے ان علاقوں میں اس وقت کے حلقے کے وزیر ڈاکٹر امجد نے سڑک کے ایک سکیم پر کام کیا اس کے بعد یہ علاقے ترقی سے یتیم ہوکر چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ مراد سعید کے سکیم سے مین اشاڑے گاؤں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں لیکن یہ علاقے مکمل ان سکیموں سے محروم ہیں جو ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے روڈ پر مریضوں کو ہسپتال لیجاتے ہوئے ہم خدا خدا کررہے ہیں کہ کہیں مریض دم نہ توڑا جائے جبکہ علاقے کی طلباء اور طالبات کء کلومیٹر دور مین گاؤں کے سکولز جاتے ہیں جو بارش آور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر سکول جانے سے محروم ہوتے ہیں انہوں نے وفاقی وزیرِ مراد سعید آور وزیر اعلیٰ محمود کے علاوہ ایم پی اے وقار احمد خان سے کہا کہ خدا را ان علاقوں کے سڑک،بجلی،تعلیمی اداروں،ہسپتالز،اور لنک سڑکوں پر توجہ دیں اور ہماری محرومیاں ختم کریں انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص علاقوں کو بجلی،اور دیگر ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں سے نوازا گیا اسکی باقاعدہ وفاقی وزیر مراد سعید تحقیقات کروائیں تاکہ پسند ناپسند کا سلسلہ ختم ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو ہم باقاعدہ طور ان تمام علاقوں کو اشاڑے پولنگ سے الگ کرنے کیلئے تحریک چلائیں گے اور دیگر آپشن پر بھی غور کرینگے جس میں الیکشن بائیکاٹ بھی شامل ہوسکتاہے انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے علاقوں کو پسماندہ رکھنے والے اس قوم کے مجرم ہیں چاہئے وہ ممبران اسمبلی ہوں،ممبران علاقہ ہوں،حکومتی نمائندے ہوں،یا سترکاری اداروں کے افسران ہوں،انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر مراد سعید اور ایم پی اے وقار احمد خان ان نظر انداز علاقوں کا دورہ کریں اور ان کی محرومیوں کا خود جائزہ لے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں