0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیرنگرانی میں ویکسینیشن کا عمل جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن کی موجودگی میں محکمہ صحت کی ویکسینیٹرنعیمہ اور دیگر سٹاف نے نجی کمپنی سٹاف اور ٹرینیز کی ویکسینیشن مکمل کی۔ نجی کمپنی نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے سٹاف کی ویکسینیشن پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نظم وضبط کا مظاہرہ اور بھر تعاون پر کمپنی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون اورایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں