0

ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمین پرقائم مستقل تجاوازت کیخلاف کاروائی

پبی (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر پبی سارہ تواب عمر  نے  صالح خانہ میں سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قائم مستقل تجاوازت کیخلاف بھرپور کاروائی کر کے 15 کنال کی سرکاری اراضی جس کی مالیت مارکیٹ ریٹ کیمطابق ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کراکے سرکاری قبضہ میں لے لی گئی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات کے تحت پبی کے علاقے صالح خانہ میں سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قائم مستقل تجاوازت کیخلاف بھرپور کاروائی,اسسٹنٹ کمشنر پبی سارہ تواب عمر  نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ کاروائی کے دوران 15 کنال کی سرکاری اراضی جس کی مالیت مارکیٹ ریٹ کیمطابق ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کراکے سرکاری قبضہ میں لے لی گئی۔ 

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں