0

کمشنرمالاکنڈ ڈویژن نے تھانہ سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) سول ہسپتال تھانہ کو بہت جلد تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جائے گا۔ علاقے کے لوگ بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔ عرصہ سے اس کی محرومی اور لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری ہیلتھ طاہر اورکزئی نے سول ہسپتال تھانہ کے دورے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد عارف، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد صدیق ایم ایس تھانہ ہسپتال ڈاکٹر امیر زیب تھانہ بازار کے صدر فضل قادر خان، جنرل سیسکرٹر ی سہیل رحمٰن، نور اللہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر ذمہ دار حکام نے پورے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کو درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ طاہر اورکزئی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور لوگوں کی ضروریات کے پیش نظر موجود ہسپتال کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر مالاکنڈ  سید ظہیر الاسلام کی بھی دلی خواہش ہے کہ جب تک ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اور کیٹگری سی کا درجہ نہیں دیا گیا ہے  یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا آزالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے  اس موقع پرموجود لوگوں کو یقین دلایا کہ موجودہ ہسپتال کو بہت جلد آپ گریڈ کرکے تین چار مہینوں میں لوگ خود بخود مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ کمشنر مالاکنڈ نے بھی اپنی باتوں میں کہا کہ لگتا ہے علاقے کے لوگوں کی قسمت جاگ اُٹھی ہے۔ اور بہت جلد انشاء اللہ اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں