0

تخت بھائی پولیس کی کامیاب کاروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) کچھ دنوں سے شیرگڑھ بازار نقلی زیورات بیچنے کی شکایت موصول ہونے شروع ہوئی شکایات کا DPO مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تخت بھائی روخانزیب خان کی زیرنگرانی SHO شیرگڑھ ارشد خان، انچارج انویسٹیگیشن اقبال زمان خان، انچارج چوکی اکبر بانڈہ ASI اسرائیل خان پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور اس ٹیم کو نقلی زیورات بیچنے والے گروپ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور دھوکہ دہی سے ہڑپ کی گئی رقم ریکور کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ٹیم کی دن رات انتھک محنت اور سائنسی خطوط پر تفتیش کی مدد سے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ٹیم کے تین ممبران نہ صرف ٹریس ہوئے بلکہ گرفتار ہو کر ان سے بذریعہ دھوکہ دہی مختلف لوگوں سے ہڑپ کی  گئی رقم مبلغ 280,000  روپے بھی برآمد ہو کر ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے ملزمان نینہ صرف شیرگڑھ بلکہ مردان کے دیگر علاقوں اور دوسرے ضلعوں کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وارداتیں کرنا تسلیم کئے ہیں گرفتار شدہ ملزمان میں ہارون ولد شیر محمد خان سکنہ پتو عبدالرحیم دلازاک روڈ پشاور حال فوجی کالونی پیرودھائی راولپنڈی، نسیم خان ولد عبدالمتین خان سکنہ گلبہار جیل چوک رنگ روڈ پشاور، بہرام خان ولد مکرم خان سکنہ اشرفیہ کالونی لطیف آباد پشاور شامل ہے گینگ کے دو اہم ممبران ابھی تک عدم گرفتار ہیں جنکے نام تفتیش کے اس مرحلے پر ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں