0

پبی میں سیفٹی کے حوا لے سے منعقد اجلاس

پبی (مانند نیوز ڈیسک ) پیسکیو اہلکار بغیر سیفٹی کے کو ئی کام نہ کریں لا ئن مین کی معمولی سی غلطی سے بڑا حاد ثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جا نیں ضائع ہو سکتی ہیں کو ئی بھی اہلکار بغیر سفٹی کے لا ئن پر کام کر تے ہو ئے دیکھا گیا توان کے خلاف سخت قا نو نی کاروا ئی کی جا ئے گی ان خیا لات کا اظہار واپڈا پیسکوسب ڈویژن نمبر1 پبی کے ایس ڈی او خورشید علی نے  اپنے آفس میں سیفٹی کے حوا لے سے منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر لا ئن سپرنٹنڈ نٹ شاد محمد لا ئن سپرنٹنڈنٹ حا جی ظا ہر اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے خورشید علی نے محکمے میں پہلے سے سٹاف کی کا فی کمی ہے ملا زمین پر کام ذیادہ ہے اس حا لا ت میں احتیا طی تدا بیر نہ کر نے سے حاد ثات رونما ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ لا ئن پر کام کر نے سے پہلے مکمل طور پر اپنا سیفٹی کیا کریں کو ئی بھی اہلکار سیفٹی کے بغیر کام نہ کریں ہمیں ہر اہلکار کی جان قیمتی ہے اور بغیر سیفٹی کے کام کر نا خود کشی کے مترا دف ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں